0
《امریکہ میں حملے کیوں ھوتے ھیں》
پوسٹ:غلام نبی مدنی؛
نیویارک ٹائمز نے 6 دسمبر کے اداریہ میں لکھا کہ ہر حملے کو  بین الاقومی دہشت گردی سے جوڑنا امریکی سیاستدانوں کو ایک دھوکا ھے۔۔۔اصل وجوھات وہ مہلک بندوقیں  ھیں جو300 ملین سے زیادہ امریکا میں پھیلی ھوئی ھیں،دراصل سیاستدان خود ان ھتھیاروں کے بنانے والوں سے حصہ وصول کرتے ھیں تو کیسے وہ ان کے خلاف بولیں گے؟
بالکل یہی بات نیویارک ٹائمز کے کالم نگار Nicholas Kristof نے کہی،انہوں نے کہا روزانہ 90 امریکی بندوقوں کے ذریعے مرجاتے ھیں،ایک دوسری رپورٹ میں کہا گیا کہ 31000 امریکی ایک سال میں بندوق کے ذریعے قتل ھوئے۔۔۔۔
امریکہ میں بندوق کے ذریعے کتنی قتل وغارت گری ھوتی ھے اس کا اندازہ منسلکہ  تصویر کے اعداد وشمار سے لگایا جاسکتا ھے۔۔۔
حیرت اس بات پر ھے کہ خود امریکی عوام حکمرانوں کی بددیانتی کے خلاف چیختی رھتی ھے لیکن ھمارے ھاں کا اندھا میڈیا ھے جو چیخ چیخ کر ھر قتل کو مسلمانوں سے جوڑنے کی کوشش کرتا رھتا ھے۔۔۔۔۔
حالیہ تاشفين ملک اور رضوان فاروق واقعے میں پاکستان کی کتنی بدنامی ھوئی،مجال ھے کہ کسی پاکستانی حکمران نے سنجیدگی سے اس کادفاع کیا ھو یا اس بارے سوچا ھو،یہ ایک ھمارے مفاد پرست حکمران ھیں جو اپنے شہریوں کی حفاظت کرنے کے بجائے انہیں بیچنے مارنے مروانے پر تلے رھتے ھیں!
https://m.facebook.com/haris.madni?tsid=0.059486518148332834&source=typeahead

إرسال تعليق

 
Top