0
(رپورٹ:غلام نبی مدنی،مدینہ منورہ)(www.unity4islam.blogger.com
پاکستانی طالبات کے لیے سعودی یونیورسٹی میں سکالرشپس  حاصل کرنے کا نادر موقع!》

اسلامی دنیا کی سب سے بڑی یونیورسٹی "نورہ بنت عبدالرحمن"نے غیرملکی طالبات کے لیے  2016 میں سکالرشپس اناؤنس کردیں۔
سیکنڈری پاس طالبات،31جنوری سے 18فروری تک 4 سالہ ایم ایس سی مرحلے کے لیے داخلہ کی درخواست بھیج سکتی ھیں۔

■سہولیات:
♧سالانہ ریٹرن ٹکٹ۔
♧ماہانہ سکالر شپ۔
♧ہاسٹل اور بکس فری۔

■داخلے کی شرائط اور ضروری ڈاکومنٹس:
♧ایف اے کی ڈگری مع مارکس شیٹ 60 فیصد سے زائد نمبروں کےساتھ ھو۔
♧عمر 17 سال سے 25سال کے درمیان ہو۔۔
♧طالبہ کا محرم سعودی عرب میں مقیم ھو اور اس کے اقامہ کی فوٹو کاپی ایک لیٹر کے ساتھ پاکستانی سفارت خانے سے تصدیق شدہ ہو،جس میں طالبہ کے محرم کے ساتھ قرابتداری کے رشتے کی وضاحت موجود ھو۔
♧ایف اے کا امتحان دیے ھوئے پانچ سال کا عرصہ نہ گزرا ھو
♧طالبہ کے پاس ویلیڈ پاسپورٹ ھو۔
♧برتھ سرٹیفیکیٹ ھو۔
♧سعودی جامعات کے دو فاضلین یا معروف دینی شخصیات کے دو عدد کریکٹر سرٹیفکیٹ ھوں۔
♧عارضی میڈیکل سرٹیفکیٹ ھو۔
♧پولیس کلئرنس سرٹیفکیٹ ھو.
♧وزارت تعلیم کا لیٹر ھو جس میں طالبہ کو سعودی یونیورسٹی میں پڑھنے کا اجازت دی گئی ھو۔
♧تمام ڈاکومنٹس پاکستانی تعلیمی اتھارٹیز، وزرات خارجہ اور سعودی سفارت خانے کے تصدیق شدہ ہوں۔
♧تمام ڈاکومنٹس عربی میں ٹرانسلیٹڈ ھوں۔

(نوٹ)
تمام ڈاکومنٹس PDF فائل میں یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر اپلوڈ کیے جائیں گے۔۔بعدازاں یونیورسٹی درخواست گزار کو ایک پاسورڈ دی گی جس کے ذریعے طالبہ کو داخلے کے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔۔۔۔نیز 18فروری 2016 کے بعد داخلے کی درخواست قبول نہیں کی جائیں گی۔۔۔

👈سوالات کے لیے اس ایڈریس پر جائیں
Scholarships-o@pnu.edu.s
👈یا نورہ بنت عبدالرحمن یونیورسٹی کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔۔
www.pnu.edu.sa
👈مزید راہنمائی کے لیے۔۔۔
https://mobile.facebook.com/GhulamNabiadni/?ref=bookmarks

www.unity4islam.blogger.com

إرسال تعليق

 
Top